Uok Announced Admissions for BS/Hons. and Masters Programs (Morning) 2014

University of Karachi has announced admissions in BS/Hons. and Masters Programs (Morning) 2014.
University of Karachi is one of leading institutions imparting higher education in Pakistan. The university comprises of 52 departments and 19 research institutes and centers with highly qualified faculty. It caters to need of more than 25000 students.


جامعہ کراچی میںبی ایس، آنرز اور ماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلےپیر25 نومبر سے شروع ہورہے ہیں۔ماسٹرز اورآنرزپروگرام کے لئے شعبہ آرٹس میں عربی ،بنگالی ، جنرل ہسٹری ،اسلامک ہسٹری ،فارسی ، فلسفہ، سیاسیات، نفسیات،سندھی،سوشل ورک،سماجیات،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس،پاکستان اسٹڈیز،اُردواور ویمن اسٹڈیز جبکہ فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز میںاسلامک لرننگ ،قرآن وسنہ اور اصول دین میں داخلے دیئے جائینگے ۔فیکلٹی آف سائنس میں بی ایس پروگرام کے لئے ایکچوریل سائنس اینڈ رسک مینجمنٹ اور ایگریکلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ ، جبکہ ماسٹرز اورآنرز پروگرام میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،بائیوکیمسٹری ، باٹنی، کیمسٹری، جغرافیہ، جیولوجی، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن،میتھمیٹکل سائنسز، انڈسٹریل اینڈ بزنس میتھمیٹکس ،میرین سائنسز ،اسپیس سائنسز، پیٹرولیم ٹیکنالوجی، فزکس، فزیالوجی، اسٹیٹکس اور زولوجی میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائینگے۔ طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لئے شہر کے13مقامات پر یوبی ایل بینک برانچ سے فارم دستیاب ہوں گے۔ داخلہ فارم بمعہ کتابچہ 1000 روپے کے عوض پیر25 نومبر سے6 دسمبر تک یوبی ایل کی مجوزہ شاخوں بشمول ناظم آباد چورنگی،یونیورسٹی روڈ(بالمقابل بیت المکر م مسجد)، حامد اسکوائر(گلشن اقبال)،شاہ فیصل کالونی (نزد اے ون اسپتال)، سخی حسن ،لانڈھی انڈسٹریل ایریا، حیدری (بالمقابل پولیس اسٹیشن) ،ملیر ٹائون شپ(ٹنکی)،ڈیفنس گارڈن(فیزII )،بہادرآباد ،رحیم آباد، بنوری ٹائون اورراشد منہاس روڈسے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ گریس یا کنڈونیشن مارکس زیر غور نہیں لائے جائیں گے۔ایسے طلبہ جو پاکستان کے پبلک سیکٹر بورڈ یاجامعات کے مقابلے میں دیئے جانے والے سرٹیفکیٹ یا ڈگری کی بنیاد پر داخلے کے خواہشمند ہیں انہیں جامعہ کراچی کی ایکویلینس کمیٹی یاآئی بی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایکویلینس سرٹیفیکٹ داخلہ فہرست جاری ہونے سے تین دن قبل تک لازمی جمع کرانا ہوگا۔واضح رہے کہ داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے یوبی ایل بینک کی مجوزہ شاخوں میں 700 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ 
LAST DATE OF FORM SUBMISSION IS: 06th December, 2013
Click on Image to Enlarge
Uok Announced Admissions for BS/Hons. and Masters Programs (Morning) 2014


Kindly Bookmark and Share it:

 

About Us

Pakistan Chemistry Cub (PCC) is a project of SCIENCE Pakistan. About SCIENCE Pakistan <<Read More>>

SCIENCE Pakistan